حیدرآباد۔4جنوری(راست) مرکزی انجمن سیف الاسلام کے زیر اہتمام 5 جنوری کو یوم وصال حضرت خواجہ سید بہاء الدین نقشبندی ؒ کی مناسبت سے دارالعلوم سیف الاسلام مسجد تیغ جنگ خلوت گھڑیال روڈ پر بعد عشاء مقرر ہے۔ مولانا ابوعمار عرفان اللہ شاہ نوری نگرانی کریں گے۔ ختم خواجگان نقشبندیہ ہوگا۔ بعد ازاں مولانا غلام خواجہ سیف اللہ سلمان سہروردی کا بیان ہوگا۔
عرس
حیدرآباد۔4جنوری(راست) حضرت حافظ یوسف زہری بیابانیؒ کا
عرس5 اور 6 جنوری کو آستانہ زہری گلشن کشن باغ میں مقرر ہے۔ 5 جنوری کو صندل بعدنماز عشاء آستانہ زہری گلشن کشن باغ محمود نگر سے برآمد ہوگا اورچوراہا کشن باغ‘ عرش محل‘ سکھ چھاؤنی‘ 9 نمبر اور پہاڑی میر محمود صاحبؒ سے ہوتا ہوا آستانہ زہری پہنچے گا۔ بعد مراسم صندل نعتیہ محفل ہوگی۔ 6جنوری کو محفل چراغاں مقرر ہے۔ مسرس اعظم زہری‘ مقصود زہری‘ یٰسین زہری‘ شاہ نواز زہری‘ کوثر زہری‘ عظمت زہری‘ امجد زہری اور اقبال زہری نے شرکت کی خواہش کی گئی ہے۔